سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک تیار

 
0
675

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): سیاسی ہلچل، پی ٹی آئی پنجاب میں فارورڈ بلاک تیار،پرویزالٰہی کسی عہدے پر نامنظور ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ایم پی ایز نے فارورڈ بلاک بنانے پر غور شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق علیم ، ترین اور چھینہ گروپ نے سر جوڑ لیے،

چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے اپوزیشن کو دھوکہ دینے کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی جائے گی جبکہ وزارت اعلی میں بھی پرویز الٰہی کے خلاف ووٹ ڈالے جائیں گے ،عثمان بزدار کو ہٹانے کی صورت میں تحریک انصاف پنجاب سے ہاتھ دھو بیٹھے گی ۔