وزیراعظم آج اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ 2022 کا افتتاح، آرمی چیف کل خطاب کریں گے

 
0
148

اسلام آباد 31 مارچ 2022 (ٹی این ایس): قومی سلامتی ڈویژن آج سے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرے گا، اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔حکومت نے اپنی نئی جامع سیکیورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرانے کے لئے سیکیورٹی ڈائیلاگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں قومی سلامتی ڈویژن آج سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرےگا۔وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے جبکہ کانفرنس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس میں موجودہ اور سابق عہدیدران سمیت عالمی پالیسی کےماہرین شرکت کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائےگی۔ڈائیلاگ می”بین الاقوامی سلامتی کے چیلنجز” پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خصوصی پیغام کے ساتھ ڈائیلاگ 2022 کا افتتاح وزیراعظم کریں گےپاکستان آج سے شروع ہونے والے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کے دوسرے ہائبرڈ ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ میں پاکستانی اور بین الاقوامی پالیسی ماہرین کو ایک ساتھ لا کر بین الاقوامی سیکیورٹی میں ابھرتے ہوئے چیلنجز پر تبادلہ خیال کریںگے” بین الاقوامی تعاون کا از سر نو تصور””جامع سیکیورٹی” ۔ اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا تھیم ھے اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ سے امریکہ، چین، برطانیہ، روس، یورپی یونین، جاپان، فلپائن اور دیگر ممالک کے 17 بین الاقوامی مقررین ۔ وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات، وزیر منصوبہ بندی، ترقی خطاب کریں گےوزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل لانچ کیا ہے۔اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ 2021 میں پاکستان میں بین الاقوامی سیکیورٹی ڈائیلاگ کی میزبانی کے لیے شروع کیا گیا تھا۔