رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

 
0
111

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔

اس کے علاوہ کراچی اور دیگر شہروں میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی جاری ہیں۔

لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے شہادت دی ہے کہ لاہور میں رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور زونل رویت ہلال کمیٹی نے مرکزی کمیٹی کو رپورٹ کردی ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد چاند کی رویت کا حتمی اعلان کریں گے۔

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں آج پہلا روزہ ہے جبکہ امریکا، آسٹریلیا، روس، نیوزی لینڈ میں بھی ماہ صیام کا آغاز ہو گیا ہے۔