گيم چينج کرديا، قوم کل انجوائے کریگی: وزیراعظم عمران خان

 
0
110

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزيراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن (اتوار کو) بڑا سرپرائز دينے کا اعلان کردیا، کہتے ہیں ميں نے گيم چينج کرديا، قوم انجوائے کریگی۔

وزیراعظم عمران خان نے اتوار کو بڑا سرپرائز دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان بھی اسمبلی جائيں گے، گیم چین کردیا قوم انجوائے کرے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ اچکنيں سلوانے والوں کو بڑا دھچکا لگے گا، منحرف ارکان کو جيسے جيسے صورتحال کا اندازہ ہورہا ہے واپس آرہے ہيں۔

اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر اتوار کو ووٹنگ ہوگی، حکومت کی اتحادی جماعتیں ایم کیو ایم پاکستان اور بلوچستان عوامی پارٹی بھی اپوزیشن کے ساتھ جاملی ہیں۔