محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا

 
0
118

اسلام آباد 02 اپریل 2022 (ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے وزیراعظم عمران خان کی حمایت کا اعلان کر دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ میرے وزیراعظم سے اختلافات ہیں لیکن ان کے پاکستان کی سالمیت کے موقف پر میں ان کے ساتھ کھڑا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ احترامً میں تمام سیاسی رہنماؤں پر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ہم ایک قابل فخر قوم ہیں اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔