لاہور ہائی کورٹ، مشرف اور زرداری کیخلاف 10 برس پرانی درخواستوں کی سماعت کیلئےنیا بینچ تشکیل

 
0
158

اسلام آباد 09 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): لاہور ہائی کورٹ نے سابق صدور پرویز مشرف ،آصف زرداری کیخلاف 10 برس پرانی درخواستوں کی سماعت کیلئےنیا بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نے سابق صدور، وزرائےاعظم کیخلاف10برس پرانی درخواستوں کی سماعت کیلئےنیا بیچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ نےاپنی سربراہی میں3رکنی بنچ تشکیل دیا ، بنچ کےارکان میں جسٹس شجاعت علی خان اورجسٹس عائشہ اے ملک شامل ہیں۔

اس سےپہلےیہ بنچ جسٹس ملک شہزاداحمدخان کے بنچ کاحصہ بننے پر تحلیل ہوگیاتھا ، جسٹس ملک شہزاداحمدخان نےدرخواستوں پر سماعت سے معذرت کرلی تھیں۔

خیال رہے کہ تینوں شخصیات کے خلاف زیرالتوا کیسز کی سماعت کےلیے لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ دو روز قبل ہی تشکیل دیا تھا۔

تین رکنی فل بنچ میں چیف جسٹس امیر بھٹی، جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس شجاعت علی خان بھی شامل تھے۔

واضح رہے لاہور ہائی کورٹ میں رانا علم الدین غازی اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹس کی جانب سے دائر کی گئی تھیں۔

رانا علم الدین غازی ایڈوکیٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے ایمرجنسی اور سابق صدر آصف زرداری کے دوعہدوں کیخلاف درخواست دائر کر رکھی ہے جبکہ شاہد نسیم گوندل اور اللہ بخش گوندل ایڈوکیٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی نااہلی کے متعلق درخواستیں دائر کی تھیں۔

درخواستیں دائر کرنے والے شاہد نسیم، رانا علم الدین اوراللہ بخش انتقال کرچکےہیں۔