وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چودھری سرور کو بر طرف کر دیا

 
0
209

اسلام آباد 03 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

اس بات کا اعلان وفاقی وزیر اطلاعات و قانون فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔

اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ نئے گورنر پنجاب کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، آئین کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قائم مقام گورنر ہوں گے۔

خیال رہے کہ گورنر پنجاب کو ان کے منصب سے ایسے وقت برطرف کیا گیا کہ جب آج صوبائی اسمبلی کو قائد ایوان یعنی وزیراعلیٰ کا انتخاب کرنا تھا۔

یاد رہے کہ پنجاب میں اپوزیشن جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی جانب سے 28 مارچ کو سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی۔