سندھ بار کونسل کا ڈپٹی اسپیکر اور صدرمملکت کے کیخلاف بڑا اقدام

 
0
289

اسلام آباد 04 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سندھ بار کونسل نے تحریک عدم اعتماد پر ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ اور صدر پاکستان کے غیر قانونی اقدامات کے خلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائرکردی۔

درخواست میں صدر ، وزیراعظم، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر ، سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور دیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ اسپیکرکی رولنگ کو غیر آئینی قرار دیا جائے، صدر پاکستان کے اسمبلیاں تحلیل کرنےکے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

سندھ بارکونسل نے درخواست میں استدعا کی ہےکہ صدر یا اسپیکر قومی اسمبلی کو حکم دیا جائےکہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے اور وزیر اعظم کے خلاف عدم اعتماد پر ووٹنگ کرائی جائے۔