“پنجاب کو آئین اور قانون کےتحت آگے بڑھنے دیاجائے”

 
0
197

اسلام آباد 05 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پرویزالہٰی صاحب ہم تیار ہیں،کل ہم اجلاس کریں گے۔ پنجاب کو آئین اور قانون کےتحت آگے بڑھنے دیاجائے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کل الیکشن کی یقین دہانی کروائی تھی مگر ابھی خبریں چلیں کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس 6کے بجائے16اپریل کو ہوگا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کل سب ممبران آئیں گےاور اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے، پرویزالہٰی کے پاس نمبر پورے ہوتے توپتلی گلی سے نہ بھاگتے،اس کا محاسبہ کرنا ہوگا ورنہ ملک ٹوٹ جائے گا۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں توڑپھوڑ کی انکوائری ڈمی نہیں منتخب نمائندے کرائیں گے، کل سب ممبران آئیں گےاوراپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جو کرپشن کے ریکارڈ توڑے اسکابھی حساب ہونےوالاہے، عمران خان نےخودکش بمباربن کرسفارتی محازبھی تباہ کردیا،۔

انہوں نے کہا کہ ملک جتنا ہمارا ہے اسٹیبلشمنٹ اور ججز کا بھی اتنا ہی ہے۔ عمران نیازی اورپرویزالہٰی کوبھاگنےنہیں دیں گے، کل بطور قائد حزب اختلاف ممبران کےساتھ اسمبلی جاؤں گا۔