اسلام آباد اگست 3(ٹی این ایس): پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے عائشہ گلالئی کی بہن کو نشانہ تنقید بنانے سے کارکنوں کو منع کر دیا ۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے حامیوں سے درخواست ہے کہ وہ عائشہ گلالئی کی بہن کونشانہ تنقید نہ بنائیں انہوں نے کہا کہ میر نا اہلی کے لیے چلائی گئی تمام مہم بُری طرح ناکام ہونے پر اب مسلم لیگ ن وہی کر رہی ہے جو وہ کرنا جانتی ہے، ن لیگ اب کردار کشی پر اُتر آئی ہےعمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کا یقین رکھیں کہ پی ٹی آئی جواب میں ایسی سیاست نہیں کرے گی کیونکہ اب چھانگا مانگا کی سیاست نہیں چلے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ ضمیر کا سودا کرنے والوں کو خود کو بے نقاب کرنے دیں