جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی اپوزیشن نے جمعرات کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کر دیا

 
0
358

کراکس اگست 3(ٹی این ایس) : جنوبی امریکی ملک وینزویلا کی اپوزیشن نے جمعرات 3اگست کو ملک گیر سطح پر احتجاج اور مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ احتجاج اتوار30 اگست کو پارلیمانی انتخابات کے تحت قائم ہونے والی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر کیا جائے گا۔اس احتجاج سے قبل کراکس حکومت کی حامی سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے 2 مرکزی رہنماوں کی گھروں میں نظر بندی ختم کرتے ہوئے انہیں جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا تھا۔سپریم کورٹ کے مطابق ان سیاستدانوں نے نظربندی کے منافی کارروائیاں کی ہیں۔وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی حکومت کو کمزور اقتصادی اور سیاسی پالیسیوں پر سخت عوامی ردِعمل اور مظاہروں کا سامنا ہے۔ ان مظاہروں میں اب تک100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں