بغیر سوچے سمجھے ڈرافٹ سسٹم کو ڈومیسٹک کرکٹ میں لے جانا درست نہیں ہوگا، وسیم اکرم

 
0
295

لاہور  اگست 3(ٹی این ایس): قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بورڈ کا سوچے سمجھے بغیر ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی ڈرافٹ سسٹم لاناسمجھ سے بالاتر ہے۔ایک انٹر ویو میں وسیم اکرم کا کہنا کہ معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے انعقاد سے کرکٹ بورڈ کو ڈرافٹ سسٹم کے بارے میں پتہ لگا ،بغیر سوچے سمجھے اسے ڈومیسٹک سسٹم میں لے جانا درست نہیں ہوگا۔لیجنڈر ی فاسٹ باﺅلر کامزید کہنا تھا کہ آزادی کے 70سال بعد بھی ہم اچھاڈومیسٹک سسٹم نہیں لاسکے ،قومی ٹیم کا چیمپئنز ٹرافی جیتنا خوش آئند ہے اور امید ہے کہ کامیابیوں کا سفر مستقبل میں بھی جاری رہے گا،کھلاڑی اس وقت ٹی ٹونٹی فارمیٹ کھیلنے مشغول ہیں تاہم انہیں انگلینڈ میں کاﺅنٹی کرکٹ کھیلنے پر بھی توجہ دینی چاہیئے ۔