سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 11اپریل بروز سومواربوقت صبح 10:00بجے مرکزی چیئرمین آفس میں منعقد ہوگا

 
0
133

اسلام آباد 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): سی ڈی اے مزدور یونین(سی بی اے) کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس مورخہ 11اپریل بروز سومواربوقت صبح 10:00بجے مرکزی چیئرمین آفس میں منعقد ہوگاجس میں سی ڈی اے مزدور یونین کے مرکزی عہدیداران،سی بی اے کمیٹیوں کے نمائندگان،رابطہ کمیٹی کے ممبران اور سی ڈی اے ملازمین کثیر تعداد میں شرکت کریں گے،اجلاس میں سی ڈی اے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،انکے بچوں کی بھرتی،سنیارٹی پر پروموشن،ڈیلی ویجز و کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی،اوور ایج ملازمین کی بحالی اور تنظیمی امورسمیت دیگر مسائل پر غور وغوص کیا جائے گا اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔