اپوزیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی

 
0
141

پشاور 08 اپریل 2022 (ٹی این ایس): اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔

اپوزیشن اراکین نے تحریک عدم اعتماد جمعے کے روز سیکریٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کرائی جس پر بیس سے زائد اراکین کے دستخط ہیں۔

اپوزیشن رکن خوش دل خان نے کہا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کے حمایت یافتہ اراکین اراکین کی تعداد 20 فیصد سے زیادہ ہے، ہم وزیراعلیٰ کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔