لاہور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا

 
0
219

لاہور 12 اپریل 2022 (ٹی این ایس): لاہور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابکیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔ سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی لاہور ہائیکورٹ میں موجود ہیں جبکہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس امیر بھٹی نے درخواستوں پر سماعت کی ہے،

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کے وکیل علی ظفر کی جانب سے دلائل جاری ہیں۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ معاملہ پارلیمنٹ کا ہےعدلیہ کو پارلیمانی معاملے میں مداخلت کا اختیار نہیں، اسمبلی اجلاس کی تاریخ سولہ اپریل مقرر ہے درخواست مسترد کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب؛ لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو نوٹس

میری استدعا ہے کہ پنجاب اسمبلی رولز موجود ہیں، جو رولز میں ہے وہی پورسیجر میں ہے کہ ہاوس کو کس طرح چلانا ہے، سپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے کہ اسپیکر کی پروسڈنگ پارلیمنٹ کا معاملہ ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ آرٹیکل 69 کے تحت مداخلت نہیں کر سکتی ہے۔

سپریم کورٹ، ہائی کورٹس میں متعدد درخواستیں آئی لیکن انکی شنوائی نہیں ہوئی، حالیہ اسپیکر سینٹ صادق سنجرانی کا معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں گیا، معاملہ اٹھایا گیا کہ 7 ووٹ مسترد ہوئے ہیں، عدالت نے قرار دیا کہ اگر آئین کیخلاف ورزی ہوئی تو عدالت دیکھ سکتی ہے۔ لیکن اگر رولز اور پروسیچرل معاملہ ہے تو آرٹیکل 69 کے تحت مداخلت نہیں ہوسکتی۔

‏اسمبلی اجلاس کب بلانا ہے کب ملتوی کرنا ہے عدالتوں کو ان معاملات میں مداخلت کا اختیار نہیں، یہ ایسے ہی ہے کہ صوبائی اسمبلی عدالت سے کیسز کے التوا کے بارے میں پوچھنا شروع کر دے۔