شہباز شریف کا بطور وزیراعظم پہلے غیر ملکی دورے کا امکان

 
0
276

اسلام آباد 12 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق دورے کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کا امکان ہے جس کے لیے گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم شہباز شریف کا یہ کسی بھی ملک کا پہلا دورہ ہوگا اور امکان ہے کہ شہباز شریف رواں ماہ کے آخری ہفتے میں سعودی عرب جائیں گے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ سعودی عرب کے ساتھ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کا بھی امکان ہے اور وزارت خارجہ کی جانب سے دونوں متوقع دوروں پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے آج اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم آفس پہنچے اور باضابطہ ذمہ داریوں کی انجام دہی شروع کردی۔

وزیراعظم مقررہ سرکاری دفتری اوقات سے پہلے ہی صبح 8 بجے دفترپہنچ گئے ، جس پر وزیراعظم آفس کے افسران اور عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کردی ، جس کے بعد سرکاری دفاتر10 بجے کے بجائے صبح 8 بجے کام شروع کریں گے۔

شہباز شریف نے ہفتے میں دو سرکاری تعطیلات بھی ختم کردیں ، جس کے تحت سرکاری دفاتر میں اب ہفتے میں صرف ایک تعطیل ہوگی۔