تنگوانی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں احتجاجی مظاہرہ

 
0
162

تنگوانی 14 اپریل 2022 (ٹی این ایس): تنگوانی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں عبدالجبار ملک مہتاب علی ملک ارشاد نندوانی اور دیگر کی قیادت میں ماشاءاللہ ہوٹل سے بس سٹینڈ کا احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا مظاہرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی بھلاری مہینے میں بھی واپڈا کے عملدار بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ رشوت نہ دینے کی وجہ سے واپڈا عملداروں نے تنگوانی کی بجلی بند کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ بجلی بند ہونے کے باعث شہری عذاب میں مبتلا ہے اور کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے حیسکو چیف سے فوری پر نوٹس کا مطالبہ کرتے ہوئے تنگوانی شہر کی بجلی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے