ہری پور میں مرغیوں کے پوٹوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام الناس کو قیمہ کرکے کھلایا جا رہا ہے

 
0
142

ہری پور 14 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ہری پور میں مرغیوں کے پوٹوں سے رمضان المبارک کے مہینے میں عوام الناس کو قیمہ کرکے کھلایا جا رہا ہے جو کہ سراسر ضلع ہری پور کی عوام کے ساتھ زیادتی ہے 150 روپے کلو مرغیوں کے پوٹے لے کر قیمے کی مشین میں ڈال کر چھ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا ہے اعلی حکام بالا کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کے قصاب کے نام پر بد نما داغ ہے ایک شخص نے سارے شہر کو گندہ کیا ہوا ہے یہ شخص کے این این اور چکن شاپ سے 150 روپے کلو پوٹے خرید کر اس کا قیمہ بنا کر فروخت کرتا ہے اور وہی قیمہ یاسر کباب فروش سنٹر جیل ہری پور کی دوکان پر بھی دیتا ہے ضلع ہری پور کی عوام کا ڈپٹی کمشنر ہری پور فوری طور پہ اس شخص کے خلاف نوٹس لے کر قرار واقع سزا دی جاٸے