بلیوورلڈ سٹی عوامی دسترخوان میں عوام الناس کے لیے مفت سحری و افطاری کا سلسلہ جاری

 
0
116

بلیوورلڈ سٹی عوامی دسترخوان میں عوام الناس کے لیے مفت سحری و افطاری کا سلسلہ جاری
عوامی دستر خوان دو وقت کھانے کے ساتھ چکری اور گردو نواح کے عوام کی خدمت میں مصروف عمل
بلیو ورلڈ کلینک میں رمضان المبارک کے دوران غریب مرایصوں کے لیے فری علاج و ادویات کی فراہمی
بلیو ورلڈ سٹی فری آئی کیمپ کے تحت بینائی کے مریضوں کے لیے فری ٹیسٹ، فری چشموں سمیت مفت سرجری کا اہتمام
فری ڈائلیسز کا قیام گردوں کی امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے نئی امید اور زندگی کی نوید ثابت ہو گا
ان تمام فلاحی پراجیکٹس بشمول سپیشل رمضان اور امدادی پیکجز کے ذریعے بلیو ورلڈ سٹی منیجمنٹ عوامی خدمت کا یہ سفر جاری رکھنے کے لیے پرعزم

اسلام آباد 15 اپریل 2022 (ٹی این ایس): راولپنڈی/اسلام آباد بلیو ورلڈ سٹی پاکستان کے پہلے Purpose-Built tourist city کے تحت بلیو ورلڈ فاؤنڈیشن کے فلاحٰ پراجیکٹ عوامی دستر خوان میں عوام الناس کے لیے مفت سحری اور افطاری کا سلسلہ جاری ہے۔ عوامی دستر خوان میں چکری اور گردونواح کے رہائشیوں کے لیے ایک انتہائی باعزت ماحول میں دو وقت مفت کھانے کا بندولبست کیا جاتا ہے۔ ہمیشہ کی طرح رمصان المبارک کے بابرکت مہینے میں سحروافطار کے ہفتہ وار مینیو میں گوشت، سبزیاں، چنے، دالیں، چاول اور روٹی پر مشتمل متوازن غذا کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ روایتی کھجور، لال شربت اور چائے کے ساتھ روزہ داروں کی تواصع کی جاتی ہے۔ صاف ستھرے کشن میں کھانے کی تیاری سے لے کر ڈائننگ ہال میں کھانے کی تقسیم تک عوامی دستر خوان کی ٹیم حفظان صحت کے اصولوں کا خاص خیال رکھتی ہے۔ مہنگائی سے ستائے عوام کے لیے عوامی دستر خوان کسی نعمت سے کم نہیں۔

بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے عوامی خدمت کا ایک اور منصوبہ بلیو ورلڈ کلینک بھی ہے جہاں مریضوں کے لیے مفت علاج اور ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔ رمضان کے مہینے میں بلیو ورلڈ کلینک میں گرمی کی شدت، حفظان صحت کی لاپرواہی فاور بسیار خوری کے سبب پانی کی کمی اور ہاضمے کی شکایتوں میں مبتلا مریضوں کا رش لگا ہوا ہے۔ لیکن بلیوورلڈ کلینک میں موجود ڈاکٹرز اور اسٹاف مریضوں کی خدمت میں پوری خلوص نیت کے ساتھ مصروف عمل ہیں۔ بلیو ورلڈ فاؤنڈیشن اور الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے اشراک سے عوام کی خدمت کے لیے بلیو ورلڈ کلینک میں فری آئی کیمپس کا اہتمام بھی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔ جہاں بینائی کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے فری ٹیسٹ، فری چشموں سمیت الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل چکوال اور اسلام آباد میں فری لیزرٹریٹمنٹ اور فری سرجری کا بندولبست بھی کیا جاتا ہے۔ گزشتہ چند ماہ میں ایسے دو فری آئی کیمپس کا انعقاد کیا جا چکا ہے۔

بلیوورلڈ کلینک اور اس کے زیر اہتام فری آئی کیمپ ہر عمر اور طبقے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں مریضوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔
بلیوورلڈ فاؤنڈیشن کے تحت بلیوورلڈ سٹی چکری میں فری ڈائیلسز سینٹر کا آغاز بھی کرنے جا رہا ہے۔ انتہائی مہنگے ڈائیلسز کی مفت اور باقاعدگی کے داتھ فراہمی گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کے لیے زندگی کا پیغام ہے۔

مزید برآں بلیوورلڈ سٹی کے جانب سے وطن عزیز کے طول و عرض میں آفت زدہ اور پسماندہ علاقوں کے رہائیشیوں کے لیے امدادی پیکجز کا اجراء اور ترسیل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مہنگائی کے اس دور میں چکری اور گردونواح کو عوام کے لیے سپیشل رمضان راشن پیکجز کسی نعمت سے کم نہیں۔
بلیوورلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جاری یہ تمام فلاحی منصوبے بلیوورلڈ سٹی منیجمنٹ کی عوام دوستی اور جذبہ خدمت کے عکاس اور دیگر بزنس گروپس کے لیے مشعل راہ بھی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلیوورلڈ سٹی پاکستان کا پہلا Purpose-Built tourist city ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے فلاحی منصوبوں کے باعث پاکستان میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔