وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان

 
0
419

اسلام آباد 19 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعظم شہباز شریف کا روزہ داروں کے لیے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان، عید تک 10 کلو آٹے بیگ کی قیمت550 سے کم کر کے 400 روپے اور رمضان بازار اور یوٹیلیٹی اسٹورز میں فی کلو چینی کی قیمت 75 روپے سے کم کر کے70 روپے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،وزیر اعظم نے کہا ہے کہ باقی صوبے بھی یہ قیمتیں مقرر کرنے کی کوشش کریں،شہباز شریف کے مطابق صوبہ پنجاب آٹا اور چینی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بلوچستان اور آزاد جموں کشمیر کی امداد کرے۔ وفاقی حکومت ضرورت کے مطابق بلوچستان کو اضافی ادایگی کرے گی۔