پولیس کا ڈی پی او طارق عزیز کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

 
0
125

وہاڑی 21 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پولیس کا ڈی پی او طارق عزیز کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ عید الفطر پر فروخت کے لئے تیار کی جانے والی سینکڑوں لیٹر شراب برآمد ملزم گرفتار تھانہ ٹھینگی کے ایس ایچ او خالد گورائیہ کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کاروائی 200 کپی زہریلی شراب برآمد شراب فروش محسن رضا ولد فلک شیر سکنہ 30 ڈبلیو بی نے یہ زہریلی شراب عید پر فروخت کرنی تھی منشیات فروش کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
ضلع بھر میں کہیں بھی منشیات فروشی ہرگز ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی تھانہ ٹھینگی کی جانب سے اتنی بڑی کاروائی پر معززین علاقہ تاجران امن کمیٹی اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کارکردگی کو سراہا۔