افغانستان: مزار شریف کی مسجد میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق متعدد افراد زخمی

 
0
166

افغانستان 21 اپریل 2022 (ٹی این ایس): افغانستان کے شہر مزار شریف کی مسجد میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق مزار شریف کی مسجد میں زور دار دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور 65 زخمی ہوئے ہیں۔ افغان محکمہ صحت کے حکام کے مطابق بیشتر زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے اور اموات کی تعداد میں اضافےکا امکان ہے۔