ہری پور پولیس کی ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائیاں

 
0
106

ہری پور ( کرائم رپورٹر ) ہری پور 3 منشیات فروش گرفتار، قبضہ سے 3 کلو 220 گرام ہیروئن اور 1 کلو 520 گرام چرس برآمد

ہری پور 23 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی ہدایت پر ضلع بھر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون۔ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر فدا محمد کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم اور دیگر نفری پولیس کے کاروائیوں کے دوران عمران ولد مان اکثر سکنہ تلوکر سے 1520 گرام چرس گردہ نما اور عامر ولد محمد فرید سکنہ کمال موہڑہ درویش سے 1220 گرام ہیروئن برآمد۔ اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سرائے صالح صدیق شاہ نے ہمراہ دیگر نفری پولیس کے کاروائیوں کے دوران زبیر حسرت ولد حسرت زمان سکنہ ڈبران ایبٹ آباد حال کشمیر کالونی سے 2100 گرام ہیروئن برآمد۔ منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج۔