پی ٹی آئی کے ٹائیگر ز ہوجائیں تیار۔کپتان کی جانب سے آج اہم اعلانات متوقع

 
0
248

اسلام آباد 23 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پی ٹی آئی کے ٹائیگرز تیار ہو جائیں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران خان آج شام ساڑھے 4 بجے پریس کانفرنس میں اہم اعلان کریں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان بنی گالہ میں پریس کانفرنس کریں گے جس میں اہم اعلانات سمیت مختلف انکشافات متوقع ہیں ۔

خیال رہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے باعث عہدے سے دستبردار ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے عوام سے رجوع کیا ۔ عمران خان کی جانب سے پہلا جلسہ پشاور ، دوسرا کراچی اور تیسرا جلسہ لاہور میں کیا گیا۔وزارت عظمیٰ کے عہدے سے دستبرداری سے قبل وزیر اعظم نے جلسے میں ایک خط لہرایا جس میں انہوں نے غیر ملکی سازش کا ذکر کیا ، عمران خان نے دعویٰ کیا کہ انہیں ہٹانے کیلئے امریکہ سازش کر رہا ہے ۔