کراچی یونیورسٹی دھماکہ:کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے ذمہ داری قبول کر لی

 
0
132

کراچی 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): کراچی یونیورسٹی وین میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری کالعدم بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کر لی

،اس حوالے سے کالعدم تنظیم نے تفصیلات جاری کی ہیں،تنظیم کی جانب سے حملہ کرنے والی خاتون کی تصویر جاری کی گئی ہے جس کو لبریشن آرمی کی یونیفارم میں دیکھا جا سکتا،کالعدم تنظیم نے دعوی کیا ہے کہ فدائی حملہ کرنے والی خاتون کا نام شاری بلوچ ہے،جو خود کش دھماکہ کرنے والی پہلی خاتون ہے

۔یاد رہے کہ کراچی یونیورسٹی دھماکے میں 2 خواتین سمیت 3 چینی باشندے جاں بحق ہوگئے۔کراچی یونیورسٹی میں ایک وین میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو خواتین سمیت تین چینی باشندے جاں بحق ہوئے جبکہ چوتھا شخص ممکنہ طور پر گاڑی کا ڈرائیور ہو سکتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی تفصیلات ابھی حاصل کی جا رہی ہیں۔