بہت جلد تم سمیت تمھاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنی

 
0
134

اسلام آباد 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ‘توشہ خان’ نام سے مخاطب کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ بقول توشہ خان کے 60 فیصد کابینہ ضمانت پر ہے تو کان کھول کہ سن لو، بہت جلد تم سمیت تمہاری پوری سابق کابینہ پکڑی جائے گی اور ان کو ضمانتیں بھی نہیں ملنیں۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں تو جھوٹے مقدمات اور انتقام میں پکڑا تھا، تمہارے مقدمات بڑے جرائم اور نا قابلِ تردید شواہد پر ہوں گے۔