بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کا تبادلہ کر دیا گیا

 
0
129

اسلام آباد 28 اپریل 2022 (ٹی این ایس): وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ جاری، مزید کئی افسران کے تبادلے کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسر افضل لطیف کو سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کیا گیا ہے ،وہ اس سے قبل سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن خدمات انجام دے رہے تھے۔

انسانی حقوق ڈویژن کے سیکریٹری انعام اللہ دھاریجو کا تبادلہ کرکے انہیں سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ بنادیا گیا ہے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کیبنٹ ڈویژن زاہد اخترزمان کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔