عمران خان کو ہرائیں گے، الیکشن کیلئے تیار ہیں: نواز شریف

 
0
123

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہاہے کہ ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نے کہا کہ ن لیگ نے ہمیشہ دلیرانہ فیصلے کئے ،ہم نے تو کب سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے،ضمنی الیکشنزمیں بھی عمران خان کو ہرایا، اب بھی ہرائیں گے، ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی کا کلچر متعارف کرایا،اس شخص نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سرگودھا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت گرا کر اُس کے دوبارہ اقتدار میں آنے کا منصوبہ ختم کر دیا، آج اگر ڈالر آسمان پر اور معیشت وینٹی لیٹر پر ہے تو اس کے ذمہ دار پی ٹی آئی چیئر مین ہیں، اگر حکومت کو پٹرول کی قیمت بڑھانی پڑے تو اسکے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ سابقہ حکومت کی تباہی کا ٹوکرا اپنے سر نہیں لے سکتے، عوام کیلئے مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے کہ حکومت چھوڑ دی جائے۔