پاکستان پہلے ،سیاست بعد میں،زرداری فضل الرحمان ملاقات میں اتفاق

 
0
124

اسلام آباد 20 مئی 2022 (ٹی این ایس): سابق صدرآصف زرداری کی جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

آصف زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں دونوں رہنماں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ تمام فیصلے قومی حکومت کی مشاورت سیکر رہے ہیں،مستقبل میں بھی تمام فیصلے مشاورت سیکریں گے۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان پہلے ہے اور سیاست بعد میں، تمام اقدامات پاکستان کی بہتری کیلئے کریں گے، قومی حکومت ہی ملک کو سابق حکومت کے بنائے بھنور سے نکال سکتی ہے۔