چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا تیزگام ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ

 
0
491

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس): چئیرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک کا تیزگام ٹرین حادثے کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ۔ تیزگام ٹرین میں اگ لگنا اور اسکے نتیجے میں ستر سے زائد جانوں کا ضیاع قومی سانحہ ہے، سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ تیز گام ٹرین میں آگ لگنے کا اصل وجہ معلوم کرکے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے، تیزگام ٹرین حادثے کی انکوائری کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دی جائے، تیز گام ٹرین میں آگ لگنا کہیں حادثے کی بجائے دھشتگردی کا واقعہ تو نہیں؟ تیزگام ٹرین حادثے نے سمجھوتہ ایکسپریس واقعے اور بلدیہ فیکٹری واقعے کی یاد دلائی ہے، تیزگام ٹرین میں آگ لگنے کی انکوائری کیلئے باہر سے فائر ماہرین کی خدمات حاصل کیجائے، ٹرین میں گیس و دیگر آتش گیرمواد مسافر بوگیوں میں کیوں جانے دیا گیا؟ اگ لگنے کی صورت میں زنجیر نے کام کیوں نہیں کیا کہ ٹرین بروقت روکتا، ٹرین کے بھی پی آئی اے کے طرز سیکورٹی نظام قائم کیجائے، مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے جامع پالیسی وضع کیجائے۔