آزادی مارچ کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل

 
0
716

اسلام آباد اکتوبر 31 (ٹی این ایس): آزادی مارچ کے پیش نظر جڑواں شہروں کے مختلف مقامات پر انٹرنیٹ سروس معطل کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف مقامات پر انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہے تاہم اسلام آباد انتظامیہ اور وزیر داخلہ نے انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے لاعلمی کا اظہار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف مقامات سے شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ موبائل نیٹ اور وائرلیس موبائل نیٹ نہیں چل رہا جبکہ موبائل سروس کھلی ہے۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے پی آئی ڈی آڈیٹوریم میں پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ موبائل نیٹ نہیں چل رہا ہے جس پر ان کا جواب تھا کہ موبائل نیٹ کہیں بھی بند نہیں ہے۔ دوسری جانب جب اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ تو چل رہا ہے البتہ پشاور موڑ جہاں آزادی مارچ کے شرکا کا جلسہ ہونا ہے اس مقام پر انٹرنیٹ نہیں چل رہا۔
دوسری جانبرہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کو دو سے تین دن کا وقت دیں گے اور اگر استعفیٰ نہ آیا تو جلسہ بھی کریں گے اور دھرنہ بھی دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کا مارچ اسلام آباد پہنچ گیا ہے جہاں وہ کل جلسہ کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن نے اعلان کیا ہے کہ آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوا۔ مولانا فضل الرحمن کنٹینر پر آ گئے ہیں جہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاقت آباد ٹرین حادثے پر رنج اور دکھ ہے۔
آج آزادی مارچ کا جلسہ ملتوی نہیں کیا۔۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ مریم اورنگزیب کا جلسے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ ہمارا پروگرام ہے ہم فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے،ن لیگ کو بتا دیا ہے کہ تمام قافلے اپنے وقت اور ترتیب کے مطابق پہنچیں گے۔