اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے ہفتے کی رات دیر گئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو عدالتی انکوائری کرنے کی ہدایت

 
0
180

اسلام آباد 21 مئی 2022 (ٹی این ایس): اسلام آباد ہائی کورٹ (IHC) نے ہفتے کی رات دیر گئے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے حکومت کو عدالتی انکوائری کرنے کی ہدایت کی ھے۔عدالت نے یہ احکامات سیکرٹری داخلہ کو پی ٹی آئی رہنما کو 11:30 بجے پیش کرنے کی ہدایت کے چند گھنٹے بعد جاری کیے۔ مزاری کو زمین کی ملکیت اور منتقلی کے معاملے میں پولیس حکام نے دن کے اوائل میں اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا