وفاقی دارالحکومت کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا

 
0
131

اسلام آباد 24 مئی 2022 (ٹی این ایس): وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے کل چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے مختلف پرائیویٹ اسکولز نے جاری امتحانات بھی ملتوی کردیے ہیں۔

واضح رہے کہ کل پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد لانگ مارچ کی کال دی ہوئی ہے جب کہ انتظامیہ کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی راستوں کی بندش کا اعلان کیا گیا ہے۔

اسلام آباد انتظامیہ نے اسی ضمن میں نہ صرف شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے بلکہ میٹرو سروس کی معطلی کا بھی اعلان کیا ہے۔