عمران خان کا صوابی انٹرچینچ پر لانگ مارچ میں شریک شرکاہ سے خطاب

 
0
193

اسلام آباد 25 مئی 2022 (ٹی این ایس): عمران خان کا صوابی انٹرچینچ پر لانگ مارچ میں شریک شرکاہ سے خطاب، خان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور حکومت میں علامہ فضل الرحمان، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز نے بھی لانگ مارچ کیں مگر ہم نے تو کسی کو نہیں روکا، لہذا ہماری حکومت وقت اور تمام اداروں سے درخواست ہے کہ لانگ مارچ ہمارا جمہوری حق ہے جس سے ہمیں محروم نہ کیا جائے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان لانگ مارچ کی قیادت کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس پشاور سے ہیلی کاپٹر پر ولی انٹر چینج پہنچے۔

عمران خان ولی انٹر چینج سے کنٹینر پر سوار ہوئے ۔ کنٹینر پرسابق وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ دیگر رہنما بھی موجود ہیں۔

مارچ کرنل شیرخان انٹرچینج صوابی پہنچا تو خیبرپختونخوا بھر سے آئے قافلوں نے عمران خان کا استقبال کیا۔عمران خان نے کارکنوں سے خطاب کیا، جس کے بعد وہ اسلام آباد کےلیے نکل گئے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا آج ہرصورت اسلام آباد ڈی چوک پہنچنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوس سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام بھی جاری کیا۔ جس میں ان کا کہنا تھا کہ ولی انٹر چینج پہنچ رہاہوں۔تمام لوگ ولی انٹر چینج پر پہنچیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس وقت مارچ کا آغاز پشاور سے کر رہا ہوں۔پاکستان کے لیے یہ فیصلہ کن وقت ہے۔