پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل

 
0
85

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود ناسازی طبیعت کے باعث اسپتال میں داخل ہوگئے۔

فیملی ذرائع کے مطابق شفقت محمود کو لبلبےکی تکلیف کےباعث اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہےکہ شفقت محمود کے ٹیسٹ کیےجارہے ہیں، ٹیسٹ رپورٹس کی روشنی میں ڈاکٹر مزید علاج کریں گے۔