تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفی واپس نہ لینے کا فیصلہ

 
0
99

اسلام آباد 29 مئی 2022 (ٹی این ایس): تحریک انصاف کا قومی اسمبلی سے استعفی واپس نا لینے کا فیصلہ،عمران خان نے پی ٹی آئی کے ممبران کی قومی اسمبلی میں واپسی کا امکان مسترد کر دیا تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے مشاورتی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس قومی اسمبلی کو تسلیم نہیں کرتے ، وقت آنے پر پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کی صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے دیدیں گے ، خیبرپختونخواہ اسمبلی کو بھی درست وقت پر تحلیل کر سکتے ہیں ، ضمنی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات میں موجودہ حکومت کو کھلی چھٹی نہیں دیں گے،