ہم نے مشکل حالات پہلے بھی دیکھے ہیں ٗ ہمارے حوصلے جوان ہیں ٗطارق فضل چوہدری 

 
0
338

اسلام آباد 06جولائی(ٹی این ایس)سابق وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے مشکل حالات پہلے بھی دیکھے ہیں ٗ ہمارے حوصلے جوان ہیں ۔ جمعہ کو احتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ سنائے جانے سے پہلے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری عدالت پہنچے۔ اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عدالت جو بھی فیصلہ دے ہم میدان میں کھڑے ہیں،ہم نے مشکل حالات پہلے بھی دیکھے ہیں ، ہمارے حوصلے جوان ہیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ سکیورٹی اہلکار وں نے ان کے کارکنوں کو روک کا ہے ٗ قیادت کو بھی عدالت جانے سے روکا گیا ۔