اسلام آباد (ٹی این ایس) وزیرِاعظم شہباز شریف کا ترکیہ میں مہلک دھماکے پر افسوس، یکجہتی کا اظہار

 
0
46

تحریر: ریحان خان

اسلام آباد (ٹی این ایس) منگل، 24 دسمبر 2024 وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے منگل کے روز ترکیہ کے صوبہ بالیکسیر میں دھماکہ خیز مواد بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے مہلک دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیرِاعظم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ترک صدر رجب طیب اردوان اور ترکیہ کے عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا، “ترکیہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے دعاگو ہیں، جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔”

ترک میڈیا کے مطابق بالیکسیر کے مغربی علاقے میں واقع فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

ترکیہ کے وزیر صحت کمال میمش اوغلو نے تصدیق کی کہ واقعے میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ قریبی علاقے کاریسی میں پیش آیا۔