وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

 
0
119

اسلام آباد 31 مئی 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے جس میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے کابینہ اجلاس کا 3 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پی ٹی آئی لانگ مارچ اور سپریم کورٹ کے فیصلوں پر بھی کابینہ اراکین اپنی رائے دیں گے۔

نیشنل کمیشن ہیومن رائٹس کے ممبر اسلام آباد کی تعیناتی سمیت ریلوے قوانین ترمیمی آرڈیننس 2022 کی منظوری دی جائے گی اور28 مئی کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

بعد از اجلاس وزیراعظم دورہ ترکی کے لئے روانہ ہونگے اور اجلاس کے دوران کابینہ اراکین کو اس دورے کے متعلق اعتماد میں لیں گے۔