مخلوق خداکی خدمت میری زندگی کا نصب العین ہے،آخری سانس تک مزدور کے حقو ق کی جنگ لڑتا رہوں گا۔ چوہدری محمد یٰسین
ادارے کا ہر محنت کش چیئرمین سی ڈی اے و بورڈ ممبران کی خدمات کا اعتراف کرتا ہے۔ اورنگزیب خان
مزدور یونین سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ونگ کی استقبالیہ و اظہار تشکرکی تقریب میں ہزاروں ملازمین کی شرکت۔
اسلام آباد( )سی ڈی اے مزدور یونین سی بی اے کمیٹی انوائرمنٹ ونگ کے زیر اہتمام استقبالیہ تقریب ایف نائن پارک میں منعقد ہوئی،سی ڈی اے مزدور یونین کی اپنے محنت کشوں کے لیے اضافی تنخواہ،سوفی صدالاؤنسزمیں اضافہ،تمام سیکورٹی گارڈز کے لیے 5000روپے کا سپیشل الاؤنس،حج کوٹے میں اضافہ،ٹائم سکیل پروموشن اور دیگر مراعات دلوانے کے حوالے سے اظہارتشکر کی تقریب منعقد کی گئی،تقریب میں چیف کمشنر و چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد،ممبر ایڈمنسٹریشن عامر عباس خان،ممبر فنانس و انوائرمنٹ رانا شکیل اصغر،ممبر انجینئرنگ سید منور عباس شاہ،ڈی جی ایڈمنسٹریشن ریاض احمد رندھاوا،سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری عامر شہزاد،جنرل سیکرٹری نعمت اللہ مسعود،ڈی جی انوائرمنٹ عرفان عظیم نیازی،ڈائریکٹر انوائرمنٹ رانا کاشف،ڈپٹی ڈائریکٹر اختر رسول،منیر اختر،پی ڈبلیو ایف کے نیشنل کوآرڈینیٹر شوکت علی انجم،قاری عبید الرحمان ستی،راجہ شفیق آف پھلگراں،راجہ نصرت،راجہ نعیم اسلم کیانی،پاکستان ورکرزفیڈریشن کے سیکرٹری جنرل و قائد مزدور یونین چوہدری محمدیٰسین،صدر اورنگزیب خان،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سپریم ہیڈ صوفی محمود علی،سرپرست اعلیٰ حاجی صابر حسین،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی اصغر مانی بٹ،وائس چیئرمین مرزاسعید اختر،سردار محمد آصف،سید مقبول حسین شاہ،اسد محمود،محمد سرفراز ملک،احمد علی شیرازی،وارث دلیپ،ملک رزاق،چوہدری زاہد احمد،راجہ رئیس،راجہ بشارت،ملک خلیل،راجہ عدنان شفیق،ملک مصطفی،چوہدری سفیر،راجہ لیاقت نمبردار،چوہدری صغیر،ناظرحسین شاہ،سردار فرید،سعید مہر،قاری شیر عالم،راجہ اورنگزیب،چوہدری نیاز،احمد نوازقادری،محمد محبوب،مرزانفیس،راجہ فضل رازق،فیاض عباسی،چوہدری ابرار،چوہدری واجد گجر،چوہدری طارق گجر سمیت ہزاروں ملازمین نے شرکت کی،
چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے ادارے سی ڈی اے کی پہچان او رشناخت کا باعث میرے ادارے کا غیور محنت کش ہے اور اسکی بہترین کارکردگی کی بدولت اسلام آباد دنیا کے بہترین دارلحکومت میں شمار ہوتا ہے،شہر میں بنائے گئے خوبصورت پارک اور لگائے گئے پھول پودے او راس شہر میں عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے لوگ سی ڈی اے کی کارکردگی سے مطمئن ہونا شروع ہو گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے ادارے کی یہ حالت ہو چکی تھی کہ ہم اپنے ادارے کے ملازمین کی تنخواہیں اور بجلی کے بل اداکرنے سے قاصر تھے لیکن آج الحمد اللہ ہم اپنے محنت کشوں،ادارے و شہر کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،نوکریوں سے برطرف شدہ 141خاندانوں کی بحالی اور ملازمین کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بورڈ ممبران کوفوری حل تلاش کرنے کا کہا ہے اور مستقبل میں جس طرح ممکن ہو سکا اپنے ادارے کے محنت کشوں کو زیادہ سے زیادہ مراعات و سہولیات دینے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کروں گا،یہ ہم سب کا ادارہ ہے اور مجھے فخر ہے کہ آج میں کسی سیاسی جلسے سے نہیں بلکہ ادارے کے محنت کشوں کے بلاوے پر انکی محبتیں سمیٹنے آیاہوں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائد چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج میرے محنت کش اپنے ادارے کے چیئرمین اور بورڈ ممبران و دیگر افسران سے اپنی محبت کا اظہارکرنے کے لیے یہاں اکھٹے ہوئے ہیں اور ادارے کے سربراہ اورانکی ٹیم کے شکرگزار ہیں کہ جنہوں نے مزدور یونین سی بی اے کی طرف سے محنت کشوں کو مراعات دلوانے میں اپنا اہم کرداراداکیا،مخلوق خداکی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے اور خدمت کا صلہ صرف اللہ تعالیٰ کی ذات ہی دے سکتی ہے،چوہدری محمد یٰسین نے افسران کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس بات کا اظہار کیا کہ سی ڈی اے میں کام کرنے والے تمام افسران اور ملازمین دارلحکومت میں آنے والے ہر شخص کے لیے میزبان کا درجہ رکھتے ہیں اور دارلحکومت اسلام آباد دراصل اس ملک کا چہرہ اور آئینہ ہے،گزشتہ ادوار میں ہمارے ادارے کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی اور شہر کے لوگوں نے ہماری کارکردگی پر انگلیاں اٹھانا شروع کر دیں،ادارہ سخت معاشی بحران کا شکار رہا لیکن موجودہ چیئرمین و بورڈ ممبران اور انکی ٹیم نے اپنی انتھک محنت سے ادارے کو ایک بارپھر ترقی کی طرف گامزن کرتے ہوئے اس شہر کو اندھیروں سے نکال کر ایک بارپھر روشنیوں کا شہر بنادیا اور آج ایک بار پھر اسلام آباد میں خوبصورت پارکس،بے مثال سڑکیں اور پارکس،واکنگ ٹریکس اور جگمگاتی روشنیاں ہمارے ادارے کی ساکھ میں اضافہ کرتے دیکھائی دیتی ہیں،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین نے چیئرمین سی ڈی اے و بورڈ ممبران سے مطالبہ کیا کہ انوائرمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اپ گریڈہونے والے ملازمین کے بقایاجات،بش کٹرز کو سکیل نمبر07اور 5000روپے خصوصی الاؤنس،ایکٹنگ چارج پر کام کرنے والے تمام ملازمین کو موجودہ پوسٹوں پر مستقل کرنے،نوکریوں سے نکالے جانے والے 141ڈیلی ویجز ملازمین کی فوری مستقلی،فاریسٹ گارڈ،فاریسٹر اور سپروائزرکا سکیل اپ گریڈ کرنے،نرسری سٹاف کو 5000روپے پروڈکشن الاؤنس دینے،تمام سی ڈی اے ملازمین کو عید کے تہوار پر پوری تنخواہ بطور الاؤنس دینے اور آسامیوں میں اضافہ کرنے سمیت دیگر باقی ماندہ مسائل کو جلد سے جلد حل کیا جائے جس پر چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمدنے بورڈ ممبران کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان مسائل کو مختصر مدت میں حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے،تقریب سے مزدور یونین کے دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔