ماچھیوال کے نواحی گاؤں بی ایچ یو 569 ای بی کا ہیلتھ سنٹر انچارج ڈاکٹر تحریم فاطمہ کی عدم توجہ کی وجہ سے گونا گوں مسائل کی آماج گاہ بن گیا

 
0
251

وہاڑی 02 جون 2022 (ٹی این ایس): ماچھیوال کے نواحی گاؤں بی ایچ یو 569 ای بی کا ہیلتھ سنٹر انچارج ڈاکٹر تحریم فاطمہ کی عدم توجہ کی وجہ سے گونا گوں مسائل کی آماج گاہ بن گیا انچارج لیڈی ڈاکٹر تحریم فاطمہ ہسپتال کو توجہ دینے کی بجائے اپنا وقت دیگر مصروفیات میں صرف کرتی ہیں جس کے باعث ہسپتال میں توجہ دینے سے قاصر ہیں اور سست روی کا مظاہرہ کر رہی ہیں ہسپتال میں آنے والی مریضوں کا صحیح چیک اپ بھی نہیں کیا جاتا اور زیادہ تر ادویات میڈیکل سٹور کی لکھ دی جاتیں ہیں جبکہ حکومت پنجاب نے تمام ادویات ہسپتالوں کو مہیا کرنے کا حکم دے رکھا ہے ہسپتال میں صفائی کی صورت حال انتہائی ناقص ہے جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں اور عملہ کے رہنے کے کوارٹر کی انتہائی خستہ حالت ہے اور آوارہ کتوں کی موجودگی سے آنے والے مریض ڈرتے ڈرتے ہسپتال میں انٹری کرتے ہیں کہ کہیں کوئی آوارہ کتے کا شکار نہ بن جائیں لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہسپتال کی بنیادی سہولت یو پی ایس بھی نہ ہونے کے برابر ہے اور مریض اکثر گرمی کی شدت میں ہی بہت سارا ٹائم گزارتے ہیں ڈاکٹر کی عدم توجہ کے باعث اکثر خواتین مریض طویل انتظار کے بعد چیک اپ تک نہیں کروا سکتیں میٹیننس نہ ہونے کے باعث ہسپتال بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرتا ہے ہسپتال میں آوارہ کتے مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں معززین گاؤں ممتازجوئیہ اختر حسین بھٹی محمد عابد اللہ رکھا محمد اجمل محمد حسین نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سی ای او ہیلتھ وہاڑی ہیلتھ فسیلیٹیٹر مینجمنٹ پنجاب کے ڈسٹرکٹ آفیسر سے نوٹس لینے کے اپیل کی ہے اور اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس ہسپتال کو کھنڈر ہونے سے بچایا جائے اور ادویات سمیت تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں۔