وزیر اعلیٰ سندھ کا وزرا اور افسران کا پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم

 
0
257

کراچی 03 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیر اعلیٰ سندھ نے وزرا اور افسران سمیت خود کا بھی پیٹرول کوٹہ 40 فیصد کم کرنے کا حکم دے دیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی وزرا، افسران اور اپنا پیٹرول بھی 40 فیصد کم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھی ہیں لیکن پیٹرول کی بڑھتی قیمت کا بوجھ خزانے پر مزید نہیں پڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خزانے پر بوجھ کا مطلب عوام پر بوجھ ہے۔ 40 فیصد پیٹرول کوٹا کی کمی سے خزانہ پر بوجھ نہیں پڑے گا کچھ کم ہو گا۔