اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بابر اعوان کو گورنر پنجاب بنانے پر غور

 
0
311

اسلام آباد، اگست 05(ٹی این ایس):پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ ترین قیادت ملنے والی تجویز پر بابراعوان ایڈووکیٹ کو گورنر پنجاب بنانے پرغور کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے  کہ اپوزیشن کو ٹف ٹائم دینے کے لیے بابر اعوان کو گورنر پنجاب تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پیش کردہ تجویز پر سنجیدگی سے غور شروع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق معروف قانون دان بابر اعوان ایڈووکیٹ وفاق و پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کو قانون سازی میں بھی معاونت کریں گے۔

پوٹھوہار سے تعلق رکھنے والے بابر اعوان ایڈووکیٹ پی پی پی کے دور حکومت میں وفاقی وزیرقانون کے منصب پر فائز رہ چکے ہیں۔ گزشتہ کافی عرصے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل کی حیثیت سے عدالتوں میں پیش بھی ہورہے ہیں۔