نا پسندیدہ ایس ایم ایس کو بلاک کرنے کا اختیار شہریوں کو مل گیا

 
0
117

اسلام آباد 04 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر حکومت نے موبائل فون صارفین کے تحفظ کیلئے زبردست اقدام اٹھایا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ناپسندیدہ ایس ایم ایس بلاک کرنے کی اجازت دینے کیلئے پالیسی سازی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سلمان صوفی نے چیئرمین پی ٹی اے سے مشاورت کی ہے۔ پی ٹی اے صارفین کے ڈیٹا کی رازداری کے قوانین کا فوری جائزہ لے گی۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ صارفین کی پرائیویسی شہریوں کا بنیادی اور آئینی حق ہے،حکومت پرائیویسی کی خلاف ورزی کی کسی طور پر اجازت نہیں دے گی۔