منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصودچپڑاسی انتقال کرگئے

 
0
100

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): وزیراعظم شہبازشریف اوران کے خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کا اہم نام مقصود چپڑاسی انتقال کرگئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے ۔مقصود چپڑاسی ان دنوں دبئی میں مقیم تھے اور ان کے اکاؤنٹ میں رقم آنے پر اس کو کیس میں شامل کیا گیا تھا۔مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا۔کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی مقصود انتقال کرگئے ہیں۔ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔