دنیا کی 500 بہترین یونیورسٹیز میں 3 پاکستانی جامعات بھی شامل

 
0
143

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): برطانوی ادارے نے دنیا کی پانچ سو بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری کردی، فہرست میں پاکستان کی بھی تین جامعات کو شامل کیا گیا ہے۔

دنیا بھر کی جامعات پر نظر رکھنے والے برطانوی ادارے کواک ریلی سائمنڈز ( کیو ایس) کی جانب سے سال 2022 کی 500 بہترین جامعات کی جاری کی گئی فہرست میں پاکستان کی نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی( نسٹ 334)، قائداعظم یونیورسٹی ( کیو اے یو 363)، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز ( پی آئی ای اے ایس 390) کو شامل کیا گیا ہے۔