پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 3بل منظور،2کو موخر کر دیا گیا

 
0
114

اسلام آباد 09 جون 2022 (ٹی این ایس): پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں 3بل منظور،2 بل موخر کر دیے گئے،اجلاس میں انتخابی اصلاحات بل،نیب ترمیمی بل اور پاکستان انفارمیشن ٹیکنالوجی بل منظور کر لیے گئے،پاکستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ بل اور والدین کے تحفظ کے حوالے سے بل کی منظوری موخر کر دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران صدرمملکت کے تمام 42 اعتراضات کو مسترد کرکے انتخابات ترمیمی بل 2022 اور قومی احتساب ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیے گئے۔ خیال رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ سے منظور کردہ بل پر صدر نے اعتراضات لگا کر واپس کردیا تھا، مشترکہ اجلاس نے صدر کے 25 اعتراضات کو مسترد کردیا۔اجلاس میں 2بل کی منظوری موخر کی گئی ہے۔