کسی بھی شخص یا گروہ کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی، آئی جی اسلام آباد

 
0
293

اسلام آباد/راولپنڈی اکتوبر 19 (ٹی این ایس): جڑواں شہروں ميں حالیہ صورتحال پر پولیس کا قیام امن کے لئے مشترکہ لائحہ عمل تیار، ترجمان پولیس
آئی جی اسلام آباد عامر ذوالفقار کا کہنا ہے کہ کسی شخص یا گروہ کو کوئی سڑک بند نہیں کرنے دی جائے گی۔ شہریوں کی آزادی سلب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،ائی جی اسلام آباد، آر پی او اور سی پی او کی مشترکہ حکمت عملی احتجاج کے نام پر قانون کو ہاتھ میں لینے والے فوری گرفتار ہوں گے۔ کسی کو جتھوں ۔لشکروں یا جلوس کی صورت میں لا قانونیت کرتے ہوئے جڑواں شہروں میں داخل نہیں ہونے دیں گے۔ جڑواں شہروں کے چپےچپے پر قانون کی حکمرآنی قائم ہے اور رہے گی، محکمہ داخلہ نے جو ایس او پیز جاری کئے ہیں ان پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، سی پی او فیصل رانا نے بھی پولیس کو قیام امن کے لیے نئے ایس او پی پر ہدایات کا حکم دے دیا