اب ایک بوند بھی پانی پاکستان نہیں جائے گا ۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی

 
0
320

نئی دہلی اکتوبر 19 (ٹی این ایس): لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی تو ایک عام بات ہے لیکن اس کے باوجود بھارت اپنی روایتی ہٹ دھرمی اور جارحیت برقرار رکھنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ لائن آف کنٹرول پر جارحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد اب بھارت نے ایک مرتبہ پھر آبی دہشتگردی کی دھمکی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ میں جو فیصلہ کرتا ہوں اُسے پورا کرتا ہوں ، بھارتیوں کاپانی پاکستان جاتا رہے اور پاکستان ہرا بھرا رہے یہ کیسے ہوسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں اب بھارت کا پانی پاکستان نہیں جانے دوں گا ، ایک بوند پانی بھی اب پاکستان نہیں جائے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ہصار کے لوگوں سے کہتا ہوں آپ کے حق کا پانی اب پاکستان نہیں جائے گا، اس کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں۔ خیال رہے کہ ؤ چند روز قبل بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی اُمیدوار کی حمایت میں نکالی گئی انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ گذشتہ 70برس سے بھارت کے حق کا پانی پاکستان جاتا رہا ہے، اسے روک کرہریانہ کے گھر گھر اور کھیت تک پہنچایا جائے گا، اس پانی پر ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کا حق ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت نے بارہا آبی دہشتگردی کا مظاہرہ کیا ہے اور پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دی ہیں۔ حال ہی میں آبی جارحیت کے تحت بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بگلیہار ڈیم پر دریائے چناب کا پانی روک لیا تھا جس سے دریا کا 95 فیصد سے زائد حصہ خشک ہو گیا تھا۔