ماضی میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے 150افراد پر آٹھ کروڑ سے زائد اخراجات آئے
نیو یارک ستمبر 26 (ٹی این ایس): وزیرخارجہ کے دورہ امریکہ پر ہونے والے اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنے کے لیے نیو یارک میں موجود ہیں۔ اس دوران ان کی اہم لوگوں سے ملاقاتیں بھی جاری ہیں۔ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے پاکستان کی جانب مختصر ترین تین رکنی وفد بھیجاگیا۔
اور تین رکنی وفد کے لیے انتظامات انتہائی محدود کیےگئے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ہوٹل میں رہائش کےخرچے سےبھی بچنا چاہتےتھےتاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے رہائشی علاقے میں ٹھہرنے سےمنع کر دیا تھا۔ماضی میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں 150 سے زائد افراد گئے۔جس پر آٹھ کروڑسے زائد کے اخراجات آئے جو حکومتی خرچے پر کیے گئے۔تاہم شاہ محمودقریشی کے دورہ پر اخراجات 15 لاکھ سے کم رہنے کا امکان ہے۔
دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے اقوامتحدہ میں بھیجا گیا تین رکنی وفد تاریخ کا مختصر ترین وفد ہے۔جب کہ اس دورے پرماضی سے کم اخراجات آنے کی امیدہے اس سے پہلے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہمیں بھی کفایت شعاری مہم کو پلو سے باندھے رکھااور واشنگٹن سے نیویارک تک ٹرین کے زریعے سفر کیا۔
واضح رہے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو ئے تب بھی وزیر خارجہ کا عوامی انداز اُس وقت دیکھنے میں آیا جب وہ ائیر پورٹ پہنچے اور عام شہری کی طرح قطار میں کھڑے ہو گئے۔ شاہ محمود قریشی بغیر پروٹوکول کے ائیر پہورٹ پہنچے اور بورڈنگ پاس کی قطار میں عام شہری کی طرح مسافروں کے ساتھ کھڑے ہو گئے۔ شہریوں نے وفاقی وزیر خارجہ کو اپنے درمیان دیکھا تو انہیں گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔